ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مینگلور کے قریب پُتور میں پھر طلبہ پر حملہ؛ ترشول گھونپے جانے سے دو طلبہ شدید زخمی

مینگلور کے قریب پُتور میں پھر طلبہ پر حملہ؛ ترشول گھونپے جانے سے دو طلبہ شدید زخمی

Thu, 25 Nov 2021 00:50:24    S.O. News Service

مینگلور 24 نومبر (ایس او نیوز) ضلع جنوبی کینرا میں  اقلیتی طبقہ سے تعلق رکھنے والے طلبہ پر حملے  برابر جاری ہے، تازہ واردات پُتور میں پیش آیا جہاں اکھل بھارتیہ ودھیارتھی پریشد (اے بی وی پی)  کی جانب سے ہورہے احتجاج کے دوران  دو طلبہ پر ترشول کے ذریعے حملہ کیا گیا جنہیں اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ پتور سرکاری پرے یونیورسٹی کالج میں بدھ کو احتجاج کے دوران  یہ واردات پیش آئی ہے۔

زخمی طلبہ کی شناخت محمد عمران اور کیف اللہ کی حیثیت سے کی گئی ہے جو پی یو سی  کے طالب علم  ہیں۔ پتہ چلا ہے کہ دونوں طلبہ کے پیٹھ پر ترشول گھونپ کر دونوں کو شدید زخمی کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ منگل کو پتور  سرکاری پی یوکالج کے ایک مسلم طالب علم پر اسی کالج کے دیگر طلبا کے ایک گروہ نے  حملہ کیا تھا جس  کو پتور سرکاری اسپتال میں علاج کے لئے داخل کیاگیا  تھا، پتہ چلا ہے کہ اسی واقعے کو لے کر  کالج کی جانب سے بعض طلبہ کو سسپنڈ کیا گیا، طلبہ کو سسپنڈ کرنے پر ناراض  اے بی وی پی نے آج بدھ کو   کالج کے احاطہ میں احتجاج کیا، جس کے دوران دو طلبہ پر ترشول کے ذریعے حملہ کرنے کا معاملہ سامنے آیا۔

دو طلبہ کو شدید زخمی کرنے کے تعلق سے  پُتور پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔

 

اس نیوز سے ملتی جلتی  رپورٹ، جو اس سے پہلے شائع ہوئی تھی:

پتور: پی یو کالج طلبا کے درمیان مارپیٹ : حملہ کا شکار متعلم اسپتال میں داخل

 


Share: